مسجد کوک گمبز - ازبكستان

Rate this item
(0 votes)

مسجد کوک گمبز، شہرِ سبز، ازبکستان کی ایک مسجد ہے جو امیر تیمور کے پوتے الغ بیگ نے 1435ء یا 1437ء میں اپنے والد شاہ رخ کے نام پر (ممکنہ طور پر ایصالِ ثواب کے لیے) تعمیر کروائی تھی۔ کوک گمبز کا لفظی مطلب 'نیلا گنبد' کے ہیں جو اس مسجد کی پہچان ہے۔

سابقہ سوویت یونین کی دیگر مساجد کی طرح یہ بھی ستر سال سے زیادہ بند رہی اور اس کا کافی حصہ تباہ ہو گیا۔

یونیسکو نے اس مسجد اور شہرِ سبز کی دیگر کئی یادگاروں کو عالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دیا ہے۔ یہ مسجد 'گبمزِ سیدون' (یا گنبدِ سیداں، جو کچھ عمارتیں ہیں جن میں مسجد کے علاوہ کچھ اور عمارات بھی شامل ہیں) کا ایک حصہ ہے۔ یہاں ایک مدرسہ بھی تھا جس کا نام مدرسہ درود و صلوۃ تھا۔

 

Read 2843 times