مسجد ہوائشنگ (懷聖寺) چین کی ایک قدیم ترین مسجد ہے جو چین میں مسلمانوں کے پہلے قافلے نے 630ء کی دہائی میں تعمیر کروائی تھی۔
یہ چین کے علاقے گوانگ ژو (廣州 ، Guangzhou) میں واقع ہے۔
یہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ (廣東 ، Guangdong) میں واقع ہے اور ہانگ کانگ سے صرف 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس مسجد کے بے شمار دوسرے نام بھی ہیں مثلاً مسجد گوانگ ژو، مسجد گوانگ تاسی اور مسجد ہوائی سن سو۔