سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد - ملائشيا

Rate this item
(0 votes)

سلطان صلاح الدین عبدالعزیز مسجد المعروف نیلی مسجد ملائشیا کے شہر شاہ عالم کی ایک مسجد ہے۔ یہ ملائشیا کی سب سے بڑی اور جنوب مشرقی ایشیا کی عظیم ترین مساجد میں سے ایک ہے۔

مسجد کی سب سے اہم خصوصیت اس کا نیلا اور سفید رنگ کا دلکش گنبد ہے جس کا قطر 170 فٹ اور بلندی 350 فٹ ہے۔ یہ دنیا بھر کی مساجد کے بڑے گنبدوں میں سے ایک ہے۔

مسجد کے چاروں کونوں پر بلند مینار قائم ہیں جن میں سے ہر مینار کی بلندی 460 فٹ ہے۔ یہ ملائشیا کی واحد مسجد ہے جس کے چار مینار ہیں۔

اس مسجد کی تعمیر کا حکم 14 فروری 1974ء کو سلطان صلاح الدین عبد العزیز نے اس وقت دیا جب انہوں نے شاہ عالم کو سیلانگور کا نیا دارالحکومت قرار دیا۔ مسجد کی تعمیر 11 مارچ 1988ء کو مکمل ہوئی۔ اس میں 16 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے

رات کے وقت ایک خوبصورت منظر

Read 5467 times