مسجد نمرہ – سعودي عرب

Rate this item
(3 votes)

مسلمان عازمین عرفات کے میدان میں نمرہ مسجد کے باہر عبادت میں مصروف ہیں

سعودی عرب کے میدان عرفات میں واقع ایک اہم مسجد ہے جہاں 9 ذی الحج کو امام حج کا خطبہ پڑھا جاتا ہے اور اس کے بعد ظہر اور عصر کی نمازوں کے دو دو فرض قصر پڑھے جاتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 10ھ (7 مارچ 632ء) کو حجۃ الوداع کے موقع پر دوپہر کو ایک خیمے میں آرام فرمایا تھا۔ جب دوپہر ڈھلی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قریبی پہاڑی پر خطبہ ارشاد فرمایا تھا اسی لیے اس پہاڑی کو جبل رحمت کہتے ہیں جبکہ اس خطبے کو خطبہ حجۃ الوداع کہتے ہیں۔ جس کے دیگر نام کچھ اس طرح ہیں مسجد عرنہ مسجد عرفہ یا جامع ابراہیم اس مسجد کا رقبہ اڑھائی لاکھ میٹر ہے اور عرفات میں ٹھہرنے والے نصف حاجی اس مسجد کے صحن اور اس کی منزلوں میں ٹھہرتے ہیں۔

نمرہ مسجد کے قریب دوران نماز عازمین باہر تک آئے ہوئے ہیں

اس مسجد کی جدید انجینئرنگ کی معماری کے تحت تعمیر نو کی گئی ہے اور اس کی تعمیر نو کے لیے ۴۰۰ملین سعودی ریال کی لاگت آئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسجد نمرہ دوسری صدی ہجری میں بنائی گئی تھی اور مہدی عباسی کے دور میں اس کا رقبہ ۸ہزار مربع میٹر تھا کہ جو اس مسجد کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Read 7939 times