سوره المعارج

Rate this item
(0 votes)
سوره المعارج

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ


عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

 

﴿1﴾ سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
(1) ایک مانگنے والے نے واقع ہونے والے عذاب کا سوال کیا

﴿2﴾ لِّلْكَافِرينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ 
(2) جس کا کافروں کے حق میں کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے

﴿3﴾ مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ 
(3) یہ بلندیوں والے خدا کی طرف سے ہے

﴿4﴾ تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ 
(4) جس کی طرف فرشتے اور روح الامین بلند ہوتے ہیں اس ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے

﴿5﴾ فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
(5) لہذا آپ بہترین صبر سے کام لیں

﴿6﴾ إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا 
(6) یہ لوگ اسے دور سمجھ رہے ہیں

﴿7﴾  وَنَرَاهُ قَرِيبًا
(7) اور ہم اسے قریب ہی دیکھ رہے ہیں

﴿8﴾ يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاء كَالْمُهْلِ
(8) جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوجائے گا

﴿9﴾ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ 
(9) اور پہاڑ دھنکے ہوئے اون جیسے

﴿10﴾ وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
(10) اور کوئی ہمدرد کسی ہمدرد کا پرسانِ حال نہ ہوگا

﴿11﴾ يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
(11) وہ سب ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے تو مجرم چاہے گا کہ کاش آج کے دن کے عذاب کے بدلے اس کی اولاد کو لے لیا جائے

﴿12﴾ وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
(12) اوربیوی اور بھائی کو

﴿13﴾ وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْويهِ
(13) اور اس کنبہ کو جس میں وہ رہتا تھا

﴿14﴾ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ 
(14) اور روئے زمین کی ساری مخلوقات کو اور اسے نجات دے دی جائے

﴿15﴾ كَلَّا إِنَّهَا لَظَى
(15) ہرگز نہیں یہ آتش جہنمّ ہے

﴿16﴾ نَزَّاعَةً لِّلشَّوَى
(16) کھال اتار دینے والی

﴿17﴾ تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى
(17) ان سب کو آواز دے رہی ہے جو منہ پھیر کر جانے والے تھے

﴿18﴾ وَجَمَعَ فَأَوْعَى 
(18) اور جنہوں نے مال جمع کرکے بند کر رکھا تھا

﴿19﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
(19) بیشک انسان بڑا لالچی ہے

﴿20﴾ إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا 
(20) جب تکلیف پہنچ جاتی ہے تو فریادی بن جاتا ہے

﴿21﴾ وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا 
(21) اور جب مال مل جاتا ہے تو بخیل ہو جاتا ہے

﴿22﴾ إِلَّا الْمُصَلِّينَ
(22) علاوہ ان نمازیوں کے

﴿23﴾ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ 
(23) جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں

﴿24﴾ وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
(24) اور جن کے اموال میں ایک مقررہ حق معین ہے

﴿25﴾ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
(25) مانگنے والے کے لئے اور نہ مانگنے والے کے لئے

﴿26﴾ وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ 
(26) اور جو لوگ روز قیامت کی تصدیق کرنے والے ہیں

﴿27﴾ وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ 
(27) اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں

﴿28﴾ إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
(28) بیشک عذاب پروردگار بے خوف رہنے والی چیز نہیں ہے

﴿29﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ 
(29) اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں

﴿30﴾ إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ 
(30) علاوہ اپنی بیویوں اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے

﴿31﴾ فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاء ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ 
(31) پھر جو اس کے علاوہ کا خواہشمند ہو وہ حد سے گزر جانے والا ہے

﴿32﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ 
(32) اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں

﴿33﴾ وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ 
(33) اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں

﴿34﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
(34) اور جو اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے ہیں

﴿35﴾ أُوْلَئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ 
(35) یہی لوگ جنّت میں باعزّت طریقہ سے رہنے والے ہیں

﴿36﴾ فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ 
(36) پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ آپ کی طرف بھاگے چلے آرہے ہیں

﴿37﴾ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
(37) داہیں بائیں سے گروہ در گروہ

﴿38﴾ أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
(38) کیا ان میں سے ہر ایک کی طمع یہ ہے کہ اسے جنت النعیم میں داخل کردیا جائے

﴿39﴾ كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ 
(39) ہرگز نہیں انہیں تو معلوم ہے کہ ہم نے انہیں کس چیز سے پیدا کیا ہے

﴿40﴾ فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ 
(40) میں تمام مشرق و مغرب کے پروردگار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم قدرت رکھنے والے ہیں

﴿41﴾ عَلَى أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ 
(41) اس بات پر کہ ان کے بدلے ان سے بہتر افراد لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

﴿42﴾ فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ 
(42) لہذا انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنے باطل میں ڈوبے رہیں اور کھیل تماشہ کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے

﴿43﴾ يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ 
(43) جس دن یہ سب قبروں سے تیزی کے ساتھ نکلیں گے جس طرح کسی پرچم کی طرف بھاگے جارہے ہوں

﴿44﴾ خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ 
(44) ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ذلت ان پر چھائی ہوگی اور یہی وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے

 

Read 2881 times