بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
(1) ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے
﴿2﴾ فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا
(2) پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں
﴿3﴾ وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا
(3) اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں
﴿4﴾ فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
(4) پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں
﴿5﴾ فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
(5) پھر ذکر کو نازل کرنے والی ہیں
﴿6﴾ عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
(6) تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے
﴿7﴾ إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ
(7) جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے
﴿8﴾ فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ
(8) پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے
﴿9﴾ وَإِذَا السَّمَاء فُرِجَتْ
(9) اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے
﴿10﴾ وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
(10) اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں
﴿11﴾ وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
(11) اور جب سارے پیغمبرعلیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں
﴿12﴾ لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
(12) بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے
﴿13﴾ لِيَوْمِ الْفَصْلِ
(13) فیصلہ کے دن کے لئے
﴿14﴾ وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
(14) اور آپ کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
﴿15﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(15) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے
﴿16﴾ أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
(16) کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے
﴿17﴾ ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ
(17) پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے
﴿18﴾ كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
(18) ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں
﴿19﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(19) اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے
﴿20﴾ أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاء مَّهِينٍ
(20) کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے
﴿21﴾ فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
(21) پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے
﴿22﴾ إِلَى قَدَرٍ مَّعْلُومٍ
(22) ایک معین مقدار تک
﴿23﴾ فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
(23) پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں
﴿24﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(24) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
﴿25﴾ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
(25) کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے
﴿26﴾ أَحْيَاء وَأَمْوَاتًا
(26) جس میں زندہ مفِدہ سب کو جمع کریں گے
﴿27﴾ وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاء فُرَاتًا
(27) اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے
﴿28﴾ وَيْلٌ يوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(28) آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے
﴿29﴾ انطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
(29) جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے
﴿30﴾ انطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ
(30) جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں
﴿31﴾ لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ
(31) نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا
﴿32﴾ إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ
(32) وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل
﴿33﴾ كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ
(33) جیسے زرد رنگ کے اونٹ
﴿34﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(34) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے
﴿35﴾ هَذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ
(35) آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے
﴿36﴾ وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
(36) اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں
﴿37﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(37) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ّہے
﴿38﴾ هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ
(38) یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے
﴿39﴾ فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
(39) اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو
﴿40﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(40) آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے
﴿41﴾ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ
(41) بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے
﴿42﴾ وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ
(42) اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے
﴿43﴾ كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(43) اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں
﴿44﴾ إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنينَ
(44) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
﴿45﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(45) آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
﴿46﴾ كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
(46) تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو
﴿47﴾ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(47) آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے
﴿48﴾ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ
(48) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
﴿49﴾وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(49) تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
﴿50﴾ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
(50) آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے