بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
(1) جب زمین اپنی لرزش سے ہلائی جائے گی
﴿2﴾ وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
(2) اور زمین اپنا بوجھ نکال دے گی
﴿3﴾ وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا
(3) اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟
﴿4﴾ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
(4) اس دن وہ اپنے حالات بیان کرے گی
﴿5﴾ بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا
(5) کیونکہ آپ کے رب نے اسے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا
﴿6﴾ يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ
(6) اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر نکل آئیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں
﴿7﴾ فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
(7) پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا
﴿8﴾ وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ
(8) اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا