ہرجنگ میں کامیابی ہماری ہوگی، نصراللہ

Rate this item
(0 votes)

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ انکي تنظيم ہر طرح کي صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہے-

يہ بات انہوں نے دوہزار چھے کي تينتيس روزہ جنگ ميں اسرائيل کے خلاف کاميابي کي چھٹي سالگرہ کے موقع پر بيروت ميں ايک ويڈيو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہي- سيد حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ لبنان کي تحريک مزاحمت آئندہ بھي ہر جنگ ميں کامياب ہونے کي پوري صلاحيت رکھتي ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائيل تاحال تينتيس روزہ جنگ کي ناکامي کے صدمے سے دوچار ہے- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے خود کو ہر طرح کي غير متوقع جنگ کے لئے پوري طرح تيار کر رکھا ہے-

انہوں نے کہا کہ خطے کي تمام قوموں کو حزب اللہ کي طاقت، ايمان اور ہوشياري پر پورا يقين رکھنا چاہيے- سيد حسن نصراللہ نے کہا کہ تينتیس روزہ جنگ کا اہم ترين پيغام يہ ہے کہ ہم اسرائيل کے مقابلے ميں کامياب رہے ہيں اور ہم نے شکست نہيں کھائي-

انہوں نے مزيد کہا کہ مغربي ممالک اسرائيل کو علاقہ کا پوليس مين بنانا چاہتے ہيں اور اس کے لئے انہيں خطے ميں کسي ملک کي طاقتور فوج کا ہونا برداشت نہيں ہے- انکا اشارہ شام کي طرف تھا-

سيد حسن نصراللہ نے کہا کہ شام امريکہ اور اسرائيل کي اصل مشکل ہے کيونکہ وہ خطے کي ايک فوجي طاقت شمار ہوتا ہے- انہوں نے دمشق ميں وزارت دفاع کي عمارت ميں ہونے والے دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل چاہتا ہے کہ شامي فوج کمزور ہوجائے- انہوں نے کہا کہ ہم شام کے بحران کو مذاکرات کے ذريعے حل کيے جانے کے خواہاں ہيں-

Read 1420 times