ايران دنيا کے ديگر ملکوں کے لئے ايک رول ماڈل ميں تبديل ہوگيا

Rate this item
(0 votes)

تہران کے خطيب نماز جمعہ نے ايران کے ميزباني ميں ہونے والے ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کو عالمي سطح پر ايران کے موثر کردار کي علامت قرار ديا ہے-

تہران يونيورسٹي ميں نماز جمعہ کے روح پرور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آيت اللہ کاظم صديقي نے کہا کہ ايسے وقت ميں جب عالمي سامراجي طاقتيں ايران کو عالمي سطح پر تنہا کرنے کے لئے ايڑي چوٹي کا زور لگار ہي ہيں، ايران دنيا کے ديگر ملکوں کے لئے ايک رول ماڈل ميں تبديل ہوگيا ہے-

انہوں نے کہا کہ تہران ميں دنيا کے ايک سو بيس ملکوں کي شرکت سے ناوابستہ تحريک کا اجلاس مغربي ملکوں کي جانب سے ايران کو تنہا کرنے کي سازشوں کي ناکامي کا ثبوت ہے-

آيت اللہ کاظم صديقي نے ہفتہ حکومت کي قدر داني کي اور ملک و ملت کے لئے شہيد رجائي و باہنر کي خدمات کو خراج تحسين پيش کيا-

شام کي صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے تہران کے خطيب جمعہ نے کہا کہ دشمن شام کے بحران کے ذريعے مسئلہ فلسطين کو ختم کرنے کي کوشش کر رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطين کو فراموش نہيں کيا جاسکتا اور ساري دنيا کے مسلمانوں نے غاصب اسرائيل کا وجود صفحہ ہستي سے نابود کرنے کا پکا عزم کر رکھا ہے- انہوں نے کہا بحرين کے عوام ايماني طاقت اور قومي جذبے کے ساتھ جمہوريت کي تحريک چلا رہے ہيں اور کاميابي کے حصول پر يقين رکھتے ہيں-

 

 

Read 1488 times