ناوابستہ تحریک کے اجلاس سے صیہونی حکومت پر بوکھلاہٹ

Rate this item
(0 votes)

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ تہران میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس پابندیوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ بروجردی نے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے تمام تر وسائل و ذرا‏ئع لگا رکھے ہیں تہران میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس امریکہ کی شکست اور عالمی سطح پر ایران کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا تہران میں ایک سو بیس ملکوں پر مشتمل تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس سے ایران عالمی سطح اور خارجہ پالیسی کی سطح پر ایک بڑا تجربہ حاصل کرے گا اور آئندہ تین برسوں تک ناوابستہ تحریک کی صدارت ایران کے ہاتھوں میں رہے گي۔ بروجردی نے کہا کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس سے صیہونی حکومت بوکھلائي ہوئي ہے اور اقوام متحدہ کے سکیرٹری جنرل بان کی مون پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ تہران نہ جائيں، انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہےکہ صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اقتدار سے بوکھلائي ہوئي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک نے متعدد مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردیا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے اقدامات غیر قانونی اور غیر دانشمندانہ ہیں۔

Read 1464 times