شمالی کورین اسمبلی کے چیئرمین کیم یونگ نام کی رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رپورٹ کے مطابق تہران میں غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سولہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے شمالی کوریا کی پیپلز اسمبلی کے اعلی عوامی اسمبلی کی پریزیڈیم کے چئیرمین کیم یونگ نام (Chairman of the Presidium of the Supreme People's Assembly "Kim Yong-Nam") نے آج ہفتے کے روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

رہبر انقلاب نے اس ملاقات میں فرمایا: بلند اہداف کی طرف چلتے ہوئے سنجیدگی سے کام لینا چاہئے اور دباؤ، دھونس دھمکی، پابندیوں کی وجہ سے ملتوں کے عزم میں خلل نہیں پڑنا چاہئے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اعلی اہداف تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور عوامی ڈموکریٹک جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے امکانات بہت زیادہ ہیں

آپ نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور شمالی کوریا کے مشترکہ دشمن ہیں کیونکہ استکباری طاقتیں مستقل حکومتوں کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہيں ہیں۔

امام خامنہ ای نے اپنی صدارت کے دوران اپنے دورہ کوریا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے آنجہانی قائد کیم ایل سونگ کو خراج تحسین پیش کیا۔

شمالی کوریا کی پیپلز اسمبلی کے اعلی عوامی اسمبلی کی پریزیڈیم کے چئیرمین کیم یونگ نام نے، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کو شمالی کوریا کے راہنما کیم جونگ اون کا سلام پہنچایا اور 1980 کے عشرے میں امام خامنہ ای کے دورہ شمالی کوریا کو دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل قرار دیا۔

انھوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ شمالی کوریا کی تزویری (Strategic) پالیسی کا حصہ ہے۔

انھوں نے بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ کی ترقی اور مؤثر کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

Read 1416 times