تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب نے کہا ہے کہ جارحين اور تسلط پسندوں کے مقابلے ميں پوري قوت سے دفاع اور مزاحمت کے علاوہ اور کوئي چارہ نہيں ہے -
2012/11/29) ) - تهران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب حجت الاسلام کاظم صديقي نے غزہ کي آٹھ روزہ جنگ ميں تحريک مزاحمت کي کاميابي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ ميں فلسطيني قوم کي کاميابي نے ثابت کرديا کہ غاصب صيہوني حکومت ، طاقتور ہونے کے دعووں کے برخلاف کتني کمزور ہے -
انہوں نے تحريک مزاحمت کے ميزائلوں کے مقابلے ميں صيہوني حکومت کے آہني گنبد نامي اينٹي ميزائل سسٹم کي ناتواني کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطين کي تحريک مزاحمت کے ميزائلي حملوں نے ثابت کرديا کہ صيہوني حکومت کا اينٹي ميزائل سسٹم صيہونيوں کي حفاظت نہيں کرسکتا-
حجت الاسلام صديقي نے نے غزہ پٹي ميں صيہوني حکومت کے مقابلے ميں تحريک مزاحمت کي کاميابي کو فلسطيني قوم کي دليري و شجاعت اور توانائي کا مظہر نيز صيہوني حکومت کے لئے عبرتناک سبق قرار ديا اور کہا کہ يہ کاميابي صيہوني حکومت کے مقابلے ميں تمام مسلمانوں کي کاميابي ہے -
انہوں نے آٹھ روزہ جنگ کے دوران غزہ ميں بے گناہ فلسطينيوں کے قتل عام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل عام نے ثابت کرديا کہ انساني حقوق کے دفاع کے دعويدار بين الاقوامي ادارے اپني ذمہ داريوں اور فرائض کي انجام دہي کے تعلق سے کتنے جھوٹے ہيں -
تہران کے خطيب جمعہ نے آٹھ روزہ جنگ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب سے فلسطيني قوم کي بھر پور حمايت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقے ميں جارحين کے مقابلے ميں مزاحمت کا مرکز ہے -
انہوں نے اسي طرح شام کي قوم کے خلاف دشمنوں کي سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صيہوني حکومت کے مقابلے ميں تحريک مزاحمت کے مخالفين شام ميں سرگرم دہشتگردوں کے لئے اسلحے کي سپلائي اور ہر قسم کي مدد کرکے درحقيقت علاقے ميں تحريک مزاحمت کي حمايت کے ايک مرکز کو ختم کرنا چاہتے ہيں