عراق کی اعلی مجلس اسلامی کے سربراہ سید عمّار حکیم نے کہا ہے کہ دشمنوں کے چنگل سے بیت المقدس کو آزاد کرانے کا واحد راستہ، فرزند رسولۖ حضرت امام حسین(ع) کی بتائی ہوئی راہ و روش پر عمل کرنا ہے۔
انھوں نے تاسوعائے حسینی کے موقع پر دارالحکومت بغداد میں کہا کہ غزہ کی دوسری جنگ میں غاصب صہیورنی ریاست کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں کی کامیابی نے اس بات کو ثابت کردیا کہ غیور عوام، ظلم و ستم کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہتے اور جارح طاقتیں، اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
عراق کی اعلی مجلس اسلامی کے سربراہ عمّار حکیم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صہیورنی ریاست کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں عالمی برادری اور خاص طور سے عربوں کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انھوں نے اسی طرح شام کے مختلف گروہوں سے اپیل کی کہ وہ اغیار کی مداخلت سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعہ خود حل کرنے کی کوشش کریں ۔