روس نے ايک بار پھر شام ميں ہر قسم کي بيروني مداخلت کي مخالفت کي ہے -
ارنا کے مطابق روس کي مسلح افواج کے کمانڈر جنرل والري گراسيموف نے معاہدہ شمالي اقيانوس نيٹو کي فوجي کميٹي کے سربراہ جنرل بارٹلز کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس ميں شام ميں ہر قسم کي بيروني مداخلت کي مخالفت کرتے ہوئے نيٹو کو خبردار کيا ہے کہ شام ميں فوجي مداخلت سے باز رہے -
جنرل گراسيموف نے اس پريس کانفرنس ميں کہا کہ وہ سمجھتے ہيں کہ شام کا مسئلہ کسي بھي قسم کي فوجي اور غير فوجي، بيروني مداخلت کے بغير تنازعے کے فريقوں کے درميان مذاکرات کے ذريعے ہي حل ہونا چاہئے - اس پريس کانفرنس ميں نيٹو کي فوجي کميٹي کے سربراہ جنرل بارٹلز نے دعوي کيا کہ ترکي ميں شام کي سرحد پر پيٹرياٹ ميزائل نصب کرنے کا فيصلہ ترکي کي درخواست پر کيا گيا ہے اور يہ اقدام صرف دفاعي ہے -
ياد رہے کہ ترکي نيٹو اور امريکا کے کہنے پر شروع سے شام کے بحران ميں مداخلت کررہا ہے اور اس نے شام ميں سرگرم مسلح گروہوں کو اسلحے سپلائي کرکے بحران کي شدت بڑھانے ميں اہم کردار ادا کيا ہے