پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے کوئٹہ سانحے کے تعلق سے گورنر بلوچستان کو طلب کرليا ہے -
پاکستان کے صدر نے کوئٹہ اور مجموعي طور پر بلوچستان ميں فوري قيام کے امن کے لئے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسي اور وزير اعلي سميت تمام صوبائي وزراء ، ممبران اسمبلي اور سينٹروں کو طلب کرليا ہے اور پير کو اس سلسلے ميں بلاول ہاؤس ميں ايک اہم اجلاس ہوگا - پاکستاني ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس ميں اہم فيصلوں کي توقع کي جارہي ہے -
دوسري طرف صدر آصف زرداري نے بلوچستان کي سبھي مذہبي اور بلوچ قيادت سے فوري مذاکرات کے لئے وزير اعظم راجا پرويز اشرف کي سربراہي ميں ايک کميٹي تشکيل دے دي ہے -
صدر پاکستان نے وفاقي حکومت کو ہدايت دي ہے کہ کوئٹہ دھماکوں ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کو فوري طور پر معاوضہ ديا جائے -
اطلاعات ہيں کہ زخميوں کو کوئٹہ سے کراچي منتقل کرنے کے لئے ايک طيارہ روانہ کيا جارہا ہے-