اسلامی مقدسات کی توہین ، سوچی سمجھی سازش

Rate this item
(0 votes)

اسلامی مقدسات کی توہین ، سوچی سمجھی سازشحزب ا۔۔۔۔ لبنان کے سیکریٹری جنرل سیدحسن نصرا۔۔۔نے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات اور پیغمبراسلام ۖکی شان میں گستاخی منصوبہ بند سازش ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سیدحسن نصرا۔۔۔نے کل رات بیروت میں عید میلاد النبی ۖ اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ۖ اور انکی دعوت کے خلاف آج کل منصوبہ بند طریقے سے توہین کی جارہی ہے اور یہ مسئلہ دنیائے اسلام کے لئے بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے ہمیں دوسروں سے گفتگو کی راہ دکھائی ہے لیکن اسلامی مقدسات کی شان میں گستاخی پر مسلمان خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔ سیدحسن نصرا۔۔۔نے اسلامی مقدسات کی توہین پر اپنی ناراضگی کے اظہار کے ساتھ ساتھ آنحضرت ۖ کی سیرۂ طیبہ کو متعارف کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کے خلاف توہین کے پس پردہ وہ عناصر ملوث ہیں جو مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان چبقلش پیدا کرنے کے خواہان ہیں۔

Read 1765 times