فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کی آبادی 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور آئندہ چند سالوں تک اسلام فرانس کا دوسرا سرکاری مذہب بن جائے گا۔
فرانس کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے فرانس میں مسلمانوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور آئندہ چند سالوں تک اسلام فرانس کا دوسرا سرکاری مذہب بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا اس وقت فرانس میں دو ہزار سے زائد مساجد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا فرانس اور یورپ میں مسلمانوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا افسوسناک امر یہ ہے کہ مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں پر بہت زیادہ ظلم ہوا ہے۔