۲۰۱۳/۰۳/۱۶ -رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج (بروز سنیچر) نوروز کے سفر کے دوران عوام کوخدمات بہم پہنچانے والے اداروں کےبعض اہلکاروں سے ملاقات میں نوروز کی تعطیلات کے ایام میں عوام کو خدمات بہم پہنچانے والے اداروں اور مراکز کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: تمام اداروں کے حکام کو باہمی تعاون کے ساتھ نوروز کے سفر کے دوران حوادث کو کمترین سطح تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید نوروز کی تعطیلات کے دوران عوام کی خدمت کے اجر و ثواب کو سال کی دیگر مناسبتوں بالا تر قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام خدمات اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہیں اور ان پر حساب و کتاب مرتب ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی شاکر اور علیم ہے اور وہ عید کی تعطیلات کے ایام میں عوام کی خدمت میں پیش آنے والی سختیوں اور زحمتوں سے آگاہ اور آشنا ہے اور یقینی طور پر وہ ان نیکیوں اپنے بندوں کا شکر ادا کرےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ان خاندانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے عزيز اور اہلکار نوروز کی تعطیلات کے ایام میں عوام کو خدمات بہم پہنچانے کی غرض سے اپنےخاندان سے دور ہیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نوروز کے ایام میں سفر کے دوران پیش آنے والے حوادث کے بارے میں اپنے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: سفر کے سلسلے میں مؤثر تمام اداروں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ حوادث کو کمترین سطح تک پہنچانے کی تلاش و کوشش کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام اور مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قوانین اور مقررات کی زيادہ سے زيادہ پابندی کریں تاکہ خدانخواستہ خوشی کے ان ایام میں انھیں کوئي ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر فرمایا: عید نوروز اور تعطیلات کے ایام ایرانی عوام کے لئے خوشی ، شادمانی اور مسرت کا باعث قرار پائیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ڈائریکٹر جنرل پولیس احمدی مقدم نے پولیس کی طرف سے نوروز کے ایام میں کئے گئے اقدامات اور ٹریفک کے حوادث میں کمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ہمہ گیر تعلیم اور سماجی انضباط ، جدید ٹیکنالوجی اورٹریفک کنٹرول کے انٹیلجنٹ نظام سے استفادہ، ٹریفک کے نئے قانون کی منظوری اور نفاذ، حوادث میں زخمی اور متاثرہ افراد کی خدمت رسانی میں سرعت کو گذشتہ برسوں میں ٹریفک حوادث میں کمی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا: گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو بھی چاہیے کہ وہ معیاری اور اسٹینڈرڈ کے مطابق گاڑیاں بنانے پر اپنی توجہ مبذول کریں ۔