امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ

Rate this item
(0 votes)

امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہاسکائي نیوز ٹی وی چینل کی تازہ رپورٹ کے مطابق عراق سے واپس آنے والے امریکی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور تقریبا" روزانہ ایک امریکی فوجی خودکشی کررہا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بے گھر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 62 ہزار تک پہنچ گئي ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنگ عراق کو دس سال ہونے کے باوجود اس جنگ میں شریک ہونے والے امریکی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے اور امریکہ میں ہونے والے خود کشی کے کل واقعات میں 20 فی صد واقعات کا تعلق امریکی فوجیوں سے ہے۔

Read 1583 times