جماران دو نامی جنگی بحری جہاز ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گيا

Rate this item
(0 votes)

جماران دو نامی جنگی بحری جہاز ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گياجماران دو نامی جنگی بحری جہاز ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گيا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منغقد کی گئي جس میں صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے بھی شرکت کی۔ جماران دو نامی ڈیسٹرائر ایرانی ماہرین نے بنایا ہے۔اس میں نیوی گيشن اور دفاع کے جدید ترین ساز و سامان اور آلات لگے ہیں اور یہ سارا ساز و سامان ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں۔یہ دنیا کے جدید ترین ڈیسٹرائر بحری جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔ جماران دو ڈسٹرائر مختلف تجربوں سے گزرنے کے بعد نئے شمسی سال میں باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل ہوجائے گا۔ جماران دو ڈیسٹرائر کو بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل سید حسن فیروزآبادی بھی شریک تھے۔

Read 1483 times