گيارہ ستمبر، شکوک وشبہات

Rate this item
(0 votes)

گيارہ ستمبر، شکوک وشبہاتنئي تحقیقات سے گيارہ ستمبر کے دہشت گردانہ واقعات کے بارے میں امریکی حکومت اور اس کے سرکاری کمیشن کے دعووں کے بارے میں مزید شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گيارہ ستمبر کے واقعات کو بارہ برس ہورہے ہیں اور ہر روز ان واقعات کے بار ے میں امریکی حکومت اور اس کے خصوصی کمیشن کے دعووں کے بارے میں شکوک و شبہات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جنگ مخالف ویب سائٹ اوپڈ نیوز نے لکھا ہے کہ گيارہ ستمبر کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ، دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کئے گئے افراد کے جھوٹے اعترافات پر مبنی ہے۔ یہ رپورٹ دوہزار چار میں سامنے آئي تھی لیکن اس سے آج بھی عالمی رائےعامہ مطمئن نہیں ہوسکی ہے۔ اس سائٹ نے لکھا ہے کہ امریکی حکومت کے کمیشن نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ گرفتارشدہ افراد کے اعترافات پر مبنی ہے جنہوں نے شدید ایذاؤں کی بناپر زبردستی اعتراف کیا تھا اور کم از کم چار افراد نے جن کے نام اس رپورٹ میں آئے ہیں کہا ہے کہ انہوں نے جسمانی ایذاوں سے بچنے کےلئے اعتراف کیا تھا۔ اوپڈ نیوز ویب سائٹ کے مطابق گيارہ ستمبر کے واقعات کے بارے میں اعترافات کرانے کے لئے امریکیوں نے وسیع پیمانے پر جسمانی ایذاؤں کا ہتھکنڈا استعمال کیا ہے۔

Read 1620 times