ہندوستان میں خواتین کے تحفظ کے قوانین مزید سخت

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان میں خواتین کے تحفظ کے قوانین مزید سختہندوستان میں خواتین کی آبروریزی اور زور زبردستی سے متعلق سخت قوانین منظور کئے گئے ہیں –حکومت ہندوستان نے آج خواتین کی آبروریزی کرنے والوں کے خلاف اور خواتین کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لئے شدید قوانین بنائے ہیں ۔ یہ فیصلہ ، ہندوستان میں ایک لڑکی کی آبروریزی اور اس کے سبب اس کی موت واقع ہوجانے کے خلاف پورے ہندوستان میں ہونے والے وسیع مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے –ہندوستان کی مرکزی کابینہ نے اس بل میں جنسی جارحیت ، تیزاب پھینکنے اور جنسی انحراف انجام دینے والوں کے خلاف شدید سزائیں معین کی ہیں اور جنسی جارحیت انجام دینے والوں کی کم از کم سزا 20 سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید معین کی ہے جبکہ اگر اس جرم میں لڑکی کی موت واقع ہوجائے تو مجرم کو پھانسی کی سزا ہوگی – اس بل کا آل انڈیا پارٹیز کے رہنما کل جائزہ لینگے –

Read 1550 times