امریکہ کا، شام میں مسلح دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعتراف

Rate this item
(0 votes)

امریکی حکام نے ان خبروں کی تائيد کردی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ شام میں ان مسلح دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے جو شامی حکومت اور عوام کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ شام کو اسرائيل کے مقابلے میں کمزور بنانا چاہتا ہے۔ ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ ایک امریکی اہلکار نے ایسوشی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کئی ماہ سے شام میں سرگرم عمل مسلح دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ اردن میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ اس سے قبل ایسی خبریں موصول ہوئی تھیں کہ امریکہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو اردن میں تربیت دے رہا ہے لیکن اب امریکی حکام نے اس خبر کی توثیق کردی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطہ ہی نہیں بلکہ امریکہ دیگر ممالک میں سرگرم عمل دہشت گردوں کی تربیت بھی کرتا ہے۔

Read 1513 times