پاکستان ميں سندھ ہائي کورٹ نے ججوں کي برطرفي کيس ميں سابق صدر پرويز مشرف کي ضمانت ميں مزيد پندرہ دن کي توسيع کردي ہے -
ججوں کي برطرفي کيس کي سماعت کے لئے جمعہ کو پرويز مشرف کو چيف جسٹس سندھ ہائي کورٹ کي عدالت ميں لايا گيا جہاں سيکورٹي کا انتہائي سخت پہرہ تھا - حفاظتي ضمانت کي توسيع پر سندھ حکومت کے پراسيکيوٹر جنرل نے اعتراض کيا اور کہا کہ پرويزمشرف مفرور ملزم ہيں لہذا ان کي ضمانت ميں توسيع نہ دي جائے -
اس موقع پر سندھ ہائي کورٹ ميں پوليس اور رينجرز کي بھاري نفري موجود تھي اور وکلاء اور پوليس کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں - رينجرز نے وکلاء اور صحافيوں کے لئے عدالت کے دروازے بند کردئے اور پوزيشنيں سنبھال لي تھيں - اس سے قبل سندھ ہائي کورٹ نے بے نظير بھٹو قتل کيس اور اکبر بگٹي قتل کيس ميں پرويز مشرف کے لئے پندرہ دن کي ضمانت منظورکي تھي - اس سے پہلے سندھ ہائي کورٹ ميں پيشي کے موقع پر ايک شخص نے سابق صدر پرويز مشرف کو جوتا مارنے کي کوشش کي –
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ رينجرز اہلکاروں نے پرويز مشرف پر جوتا پھينکنےوالے شخص کوحراست ميں لے کر پٹائي کي اور پھر اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کرديا ہے