پاکستان، ایران،ہندوستان، عرب امارات میں زلزلہ

Rate this item
(0 votes)

پاکستان، ایران،ہندوستان، عرب امارات میں زلزلہاب سے کچھ دیر پہلے پاکستان، ایران،بھارت،دبئی، شارجہ اورعجمان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.

پاکستان کے شہر کراچی،حیدرآباد ،اسلام آباد ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پاکستان اور ایران کا سرحدی علاقے میں 15.2 کلومیٹر زیر زمین تھا۔کراچی میں تین بجکر44منٹ اور13سیکنڈز پرآنے والے زلزلے کے جھٹکے 25 سیکنڈز تک محسوس کئے جاتے رہے ،جس سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے،کراچی میں زلزلے سے ایک عمارت کا حصہ گرنے کی بھی اطلاع ہے۔ابتدائی طور پر جن علاقوں سے زلزلے کی اطلاع ہے ان میں کراچی ،اسلام آباد پشاور ،لاہور،جھنگ ،کوئٹہ نواب شاہ،سکھر،قمبر شہداد کوٹ ،ملتان، سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان ،سبی اور بولان ،لاڑکانہ،جیکب آباد چمن،پشین،لورالائی،زیارت اورہرنائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت سے تا به حال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ماہرین اتنی شدت سے آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں.

Read 1391 times