اسرائیل کی حماقت کا نتیجہ اس کی اپنی نابودی

Rate this item
(0 votes)

اسرائیل کی حماقت کا نتیجہ اس کی اپنی نابودیاسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی ہر طرح کی حماقت اس حکومت کی نابودی پر منتج ہوگی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر احمد رضا پوردستان نے کل تہران میں ایران کے دوست ممالک کے فوجی اتاشیوں سے ملاقات میں کہا کہ صیہونی حکام کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہۓ کہ ملت ایران کے خلاف ان کی کسی بھی طرح کی حماقت ان کی اپنی خود کشی کے مترادف ہوگي اور اس حماقت کا نتیجہ صیہونی حکومت کی نابودی کے سوا کچھ اور نہیں نکلے گا۔

احمد رضا پوردستان نے آٹھ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں ملت فلسطین کی فتح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے خدا تعالی پر ایمان ، اور اپنی ہمت پر بھروسہ کرتے ہوئے ناجائز صیہونی حکومت کو ناامید کردیا ہے۔

Read 1697 times