بنگلادیش میں رانا پلازا نامی گارمنٹ فیکٹری کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات سو تک پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق عمارت کے ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ رانا پلازا نو منزلہ عمارت تھی جس میں کپڑے تیار کئےجاتے تھے۔ اس عمارت کے ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا کام پولیس، فائر بریگيڈ اور ہلال احمر کرہی ہے۔ بنگلادیش کی پولیس نے اب تک اس عمارت کے مختلف حصوں کے بارہ مالکین اور چار فیکٹریوں کے مینجروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے اس پلازا کے مالک کو قتل کے مقدمے میں سزا ہوسکتی ہے۔ گارمنٹ انڈسٹری سے بنگلادیش کو سالانہ بیس ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔