اسرائیل کے ساتھ ساز باز مذاکرات بے فائدہ اسماعیل ہنیہ

Rate this item
(0 votes)

اسرائیل کے ساتھ ساز باز مذاکرات بے فائدہ اسماعیل ہنیہفلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون سے متعلق نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ اردن میں عالمی اقتصادی فورم میں صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے تعاون اور صیہونی حکومت کے گرفتار شدہ چھیانوے فوجیوں کو اس حکومت کی تحویل میں دینے سے متعلق محمود عباس کے بیانات کو افسوسناک قرار دیا ۔ اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا بیان کرتے ہوئے کہ فلسطین کے غاصبوں اور ملت فلسطین کے درمیان سیکورٹی تعاون نام نہاد خود مختار فلسطنیی انتظامیہ کے لۓ ایک باعث فخر امر بن چکا ہے فلسطین کی قومی تہذیب اور اصولوں کے از سر نو جائزے کا مطالبہ کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کے پاس صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کا کوئي نیا طریقہ کار نہیں ہے اس بات پر تاکید کی کہ ملت فلسطین کے پاس استقامت اور اپنے حقوق اور اصولوں پر پابندی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کے مذاکرات کو بے فائدہ قرار دیا ۔

Read 1833 times