حرم حضرت زینب(ع) کی حفاظت میں سنی بھائی بھی شریک

Rate this item
(0 votes)

حرم حضرت زینب(ع) کی حفاظت میں سنی بھائی بھی شریکعراق کی تنظیم ’’ اھل الحق‘‘ کے سیکریٹری جنرل ’’ قیس خز علی‘‘ نے کہا ہے کہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس کی حفاظت کرنے میں اہلسنت کے مجاہدین بھی شریک ہیں کہ جن میں سے سات مجاہدین شہید بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ اہلسنت کے مجاہدین حکومت شام کا دفاع نہیں بلکہ صرف اہلبیت علیہم السلام کے روضوں کی حفاظت کرنے میں دھشتگردوں سے بر سر پیکار ہیں۔

’’ سومریہ نیوز ایجسنی‘‘ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے قیس خز علی نے کہا: شام میں روضوں کی حفاظت کرنے والے عراقی مجاہدین کے ساتھ اہل الحق تنظیم کے افراد بھی شامل ہیں جو جناب زینب (س) کے روضے کی حفاظت کر رہے ہیں تاہم ان میں سے سات افراد شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: روضوں کو گرانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی اور مذہبی جنگ و جدال کا باعث ہے ہم ابھی تک سامرا کے روضوں کے گرائے جانے کا منظر نہیں بھول پائے ہیں۔

اھل الحق تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی مقدسات کی حفاظت کرنے میں تمام مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے ۔

Read 1297 times