مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی کوششیں بزدلانہ عمل

Rate this item
(0 votes)

مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی کوششیں بزدلانہ عملحزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آج اسلامی تحریک مزاحمت کیخلاف ایک وسیع، عالمی اور منظم پروپیگنڈے کا آغاز ہوا ہے جس کا ہدف ملک میں محب وطن لوگوں کو پیچھے دھکیلنے اور خائن لوگوں کو محب وطن بناکر آگے لانے کا ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ولادت باسعادت حضرت ابولفضل العباس ع کی مناسبت سے ویڈیو لنک کے توسط سے تین شہروں دیر قانون بعلبک اور بیروت میں بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری گروہ قتل، ذبح اور چھری پھیرنے کے اقدامات کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اب مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا کارڈ استعمال کریں، جن کے پاس منطق اور عقل نہ ہو وہ ایسا ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معروف عربی ٹی وی چینلز اسی طرح انٹرنیٹ اخبارات سب میں یہی صورت حال ہے لیکن مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی یہ کوششیں بزدلانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے میں ہم دو سال سے کہتے آئے ہیں اور کوشش کی ہے کہ مذاکرات سے حل ہو اور ہم اب بھی یہی چاہتے ہیں۔

انہوں نے شام میں اسلامی تحریک مزاحمت کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ اس بحران میں ہم آخری تھے جو عملی طور پر اور انتہائی محدود پیمانے پر وارد ہوئے ہیں کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ شام میں امریکہ اور اسرائیل ایک ایسے وسیع ایجنڈے کو نافذ کرنا چاہتے ہیں جس سے نہ صرف وہ شام بلکہ خطے میں فلسطین سمیت متعدد اہم مسائل کو اپنے حق میں کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اس ایجنڈے کا مکمل ادراک ہے اور یہ ایجنڈا پورے خطے کو تباہ و برباد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس امریکی اسرائیلی اور تکفیری ایجنڈے کے خلاف جس قسم کی بھی قربانی دی جائے وہ درست اور صحیح ہے۔

انہوں نے ایران میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں کہا کہ ایرانی عوام کو انتخابی عید کی خوشی مبارک ہو، جہاں ملک کی سب سے بڑی قیادت ولی فقیہ بھی ایک عام شہری کی طرح صرف ایک ووٹ کا حق رکھتا ہے۔

Read 1325 times