ہندوستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 556 ہوگئی

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 556 ہوگئیہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمالی علاقوں میں گذشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 556 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور غذائی اشیا کی قلت کی اطلاعات ہیں۔ریاست اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ وجے بہوگنانے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے اب تک 556 لاشوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جمعہ کو صرف ہری دوار میں 40 سے زیادہ لاشیں ملی ہیں اور پانی کی سطح کم ہونے سے صورت حال مزید واضح ہوگی۔ہندوستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق اب تک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تقریباً 35 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے لیکن تقریباً 60 ہزار افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی ریاست اترا کھنڈ کے علاقوں کیدار ناتھ اور گوري كنڈ میں ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لوگ اس بات کی شکایت کر رہے ہیں کہ وہ غذائی اشیاء اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

Read 1646 times