کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ

Rate this item
(0 votes)

کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہکشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے مابین فا‏ئرنگ کے تبادلے کےنتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

کشمیر کی کنٹرول لائن پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ بٹلہ کے علاقے ميں ہوا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاآغاز ہندوستانی فوجیوں نے کیا جس کے جواب میں پاکستانی فوجیوں نے فائرنگ کی۔

کچھ عرصے قبل بھی ہندوستان کے جنگی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ مسئلۂ کشمیر پر ابتک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو مرتبہ جنگ ہوچکی ہے۔

Read 1386 times