اسلامی ملکوں سے حسن نصراللہ کی درخواست

Rate this item
(0 votes)

اسلامی ملکوں سے حسن نصراللہ کی درخواستحزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے فلسطینی اہداف کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلم اور عرب ملکوں سے اپیل کی کہ فلسطین کی آزادی کو وہ اپنی پہلی ترجیح قرار دیں ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنی تقریر میں جنوبی بیروت میں واقع سیدالشھداء کمپلکس میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چند مہینوں کے بعد سات اگست 1979 کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایک بیان میں مستضعف قوموں خاص طور پر مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس منائيں ۔

رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی امام خمینی(رح) کی رحلت کے بعد اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اسرائيل کی حقیقی ماہیت کوآشکارہ کیا اور اس حکومت کو کینسر کے پھوڑے سے تعبیر کیا اس لئے اسرائيل کا وجود ایک ناسور ہے اور اس ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین کے لئے خطرہ ہے بلکہ علاقے کے ملکوں کے لئے ایک عظیم خطرہ ہے ۔ بعض لوگ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل صرف فلسطین کے لئےخطرہ ہے اور اس سے لبنان ، شام ، اردن ، مصر ، عراق اور خلیج فارس اور شمالی افریقہ کے اسلامی ملکوں کو خطرہ نہیں ہے جبکہ یہ لوگوں کے ذہنوں کو منحرف کرنے کی ایک چال ہے ۔

Read 1413 times