ممنون حسین پاکستان کے 12ویں صدر منتخب

Rate this item
(0 votes)

ممنون حسین پاکستان کے 12ویں صدر منتخب

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممنون حسین بھاری اکثریت کے ساتھ پاکستان کے 12ویں صدر منتخب ہو گئےہیں۔

اسلام آبادسے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نئے صدر کے لئے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین اور تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔

ممنون حسین نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 277 سندھ اسمبلی سے 64 بلوچستان اسمبلی سے 55 جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے 41 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مدمقابل امیدوار جسٹس وجہیہ الدین نے ٹوٹل 109 ووٹ حاصل کئے۔

ممنون حسین کو ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ ضیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور آزاد اراکین کی حمایت حاصل تھی۔ جبکہ وجیہہ الدین کی حمایت جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ نے کی۔

صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ قاف اور بی این پی عوامی نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممنون حسین 437 ووٹ لے کر واضع برتری کے ساتھ آئندہ 5 سال کے لئے پاکستان کے 12ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار جسٹس وجہیہ الدین 109 ووٹ حاصل کر سکے۔

نومنتخب صدر موجودہ صدرآصف زرداری کے عہدہ صدارت کی مدت مکمل ہونے کے بعد حلف اٹھائیں گے۔

صدر زرداری کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہوگی۔

Read 1291 times