مصر: سینا میں غاصب صہیونی ڈرون حملہ

Rate this item
(0 votes)

مصر: سینا میں غاصب صہیونی ڈرون حملہغاصب اسرائیل کی جانب سے مصر کے علاقے سینا پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ۵ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیارے نے سینا کے علاقے میں ایک راکٹ لانچ پیڈ کو نشانہ بنایا ہے جس میں شدت پسند اسلامی گروپ سے تعلق رکھنے والے ۵ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے سے راکٹ لانچ پیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور دھماکے کی آواز سے پورا علاقے گونج اٹھا۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اچانک ایک زور دار علاقے سے علاقے گونج اٹھا، اور یہ آواز اسرائیل کی جانب سے غصب شدہ علاقوں کی جانب سے سنی گئی۔

بعض زرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل نے موجود مصری حکومت سے موافقت کے بعد کئے ہیں۔ خود صہیونی میڈیا کے مطابق بغیر پائیلٹ طیاروں نے مصر کی سرحدوں میں گھس کر سینا کے علاقے میں بمباری کی ہے جس کی مصری حکام سے اجازت لی گئی تھی۔

جبکہ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیلی میڈیا کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی ہم آہنگی نہیں کی گئی ہے اور مصر کی سرحدی حدود کے اندر اسرائیل کی جانب سے حملے کئے جانا بے اساس اور نا قابل قبول ہے۔

مصر کے علاقے سینا میں موجود شدت پسند اسلامی گروہوں کے خلاف فوج کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں۔ ان گروہوں نے معزول صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد اپنی مزاحمت میں اضافہ کر دیا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی جگہ پر شدت پسند گروہ کے چند افراد راکٹ لانچ پیڈ کا رخ اسرائیل کی جانب کر کے راکٹ فائر کرنے والے تھے کہ دھماکے سے وہ جگہ تباہ ہو گئی اور یہ پانچوں افراد مارے گئے۔

Read 1118 times