افغانستانی صدر، پاکستان کے دورے پر

Rate this item
(0 votes)

افغانستانی صدر، پاکستان کے دورے پرافغانستان کے صدر حامد کرزئي نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ افغاں صدر حامد کرزئي نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام اہم امور پر بات چیت ہوئي ہے جس سے آئندہ اچھے نتائج کی امید کی جاسکتی ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ ہم کسی بھی مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیں گے اور پاکستان سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ کابل اور اسلام آباد دہشتگردی سے نمٹنے کے مسائل پرتوجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اور کابل کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کاروائياں کرنا چاہیے۔ اس پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان اور پاکستان کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ افغان صدر حامد کرزئي آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد گئےہیں۔

Read 1383 times