ہر صورت میں پورا ہوگا ایران - پاکستان گیس منصوبہ

Rate this item
(0 votes)

ہر صورت میں پورا ہوگا ایران - پاکستان گیس منصوبہپاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان - ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ہر صورت عمل ہو گا ۔

انہوں نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ وہ اِسی ماہ ایران جائیں گے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد اور گیس کی قیمت پر بات کریں گے۔

وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ،گیس چوری کی روک تھام کیلئے بھاری سزاوٴں پر مبنی آرڈیننس جلد آجائے گا۔ ایک سوال پروزیر پٹرولیم نے کہا کہ عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کی بجائے قابل عمل حل بتائیں ، اس پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہیں، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا ہے، ورنہ نئے نوٹ چھاپنا پڑتے جس سے مہنگائی بڑھتی۔

Read 1375 times