پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں

Rate this item
(0 votes)

پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیںپاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں کمی اور ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بہترین نظام وضع کررکھاہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پر رد عمل میں جاری ایک بیان میں ترجمان اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام قائم رکھنے کیلئے ہے۔ ایٹمی طاقت کی حیثیت سے پاکستان کی پالیسی ضبط اور ذمہ داری کی ہے۔

پاکستان کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں پر پابندی کے بین الاقوامی معاہدوں پر سختی سے کاربند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی مواد کی برآمد روکنے کیلئے جامع اور موثر اقدامات کیے ہیں، جن کا معیار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معیار کے مطابق ہے۔

Read 1218 times