افغانستان: امریکہ سے معاہدے کے لئے شرطیں پیش

Rate this item
(0 votes)

افغانستان: امریکہ سے معاہدے کے لئے شرطیں پیشافغانستان کے صدر نے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے تین شرطیں پیش کی ہیں۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے آج کہا کہ افغان صدر نے فوجی کاروائی کے خاتمے، افغانستان کے امن عمل میں امریکہ کا مخلصانہ تعاون، اور اسی طرح انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد کے لئے تعاون کو کابل – واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے تین شرطوں کے عنوان سے پیش کیا ہے۔ افغان صدر کے ترجمان ایمل فیضی نے مزید کہا کہ حامد کرزئی نے مشاورتی لویہ جرگہ کے اجلاس کے آخری دن اپنے خطاب میں کابل۔ واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کو 5 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد تک موخر کیئے جانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ یاد رہے کہ کابل – واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ، 2014 کے اختتام میں غیرملکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کے موجودگی کے طریقے کار کو مشخص کرے گا۔

Read 1304 times