مولانا سمیع الحق؛ کسی بھی اسلامی فرقےکو کافر اور اسکےافراد کو واجب القتل قراردینا غیر اسلامی فعل ہے

Rate this item
(0 votes)

مولانا سمیع الحق؛ کسی بھی اسلامی فرقےکو کافر اور اسکےافراد کو واجب القتل قراردینا غیر اسلامی فعل ہے

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ فرقہ واریت کے خلاف بنائے گئے 1995ء کے ضابطہ اخلاق کو کل ہونے والے احتجاج کے موقع پر ملحوظ رکھا جائے۔ یہ اپیل انہوں نے نوشہرہ سے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ اختلافات کے دوران 17 نکاتی ضابطہ اخلاق پر اتفاق کیا گیا تھا، جس پر اہم ترین زعماء اور اکابرین کے دستخط ہیں۔ اس ضابطہ اخلاق کے اہم نکات یہ ہیں کہ ملک میں مذہب کے نام پر دہشتگردی اور قتل و غارت کو اسلام کے خلاف سمجھا جائے اور اس کی پر زور مذمت کی جائے۔ کسی بھی اسلامی فرقہ کو کافر اور اس کے افراد کو واجب القتل قرار دینا غیر اسلامی اور قابل نفرت فعل ہے۔ یاد رہے مولانا سمیع الحق کی طرف سے یہ اپیل اسوقت سامنے آئی ہے جب وہ راولپنڈی میں اشتعال انگیز تقریر کی وجہ سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے خلاف سپاہ صحابہ جیسی فرقہ پرست کالعدم جماعت کیطرف سے احتجاج کی کال کی حمایت کرچکے ہیں۔

Read 1264 times