ترکی کی ایک ویب سائٹ نے اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی فلموں کی کامیابی کی وجوہات پر ایک تفصیلی آرٹیکل شائع کیا ہے۔ تھران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان کی اشاعت کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی ولڈ بولٹن نیوز ویب سائٹ نے فلمی صنعت کے ایک ماہر " احسان کیلی " کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایرانی فلموں کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ اس میں ہنر و فن اور موسیقی اور ادب کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ " احسان کیلی " نے ایران کی فلموں اور سینما کے اداروں میں اسلامی انقلاب کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب نے فلمی صنعت کو نئی جہت بخشی ہے اور بعض محدودیتوں کے باوجود ایرانی فلموں نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے اور یہ امر ایران کی فلموں کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس ترک فلمی ماہر نے کہا کہ جدید فلم سازی کی صنعت میں بھی ایران نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ فنی و تیکنیکی لحاظ سے بھی ایرانی فلمیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوتی ہیں۔