خطیب جمعہ تہران : امریکہ ملت ایران کا سب سے بڑا دشمن

Rate this item
(0 votes)

خطیب جمعہ تہران : امریکہ ملت ایران کا سب سے بڑا دشمنتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران ہرگز اس بات کا موقع نہیں دے گي کہ ایٹمی مذاکرات میں اس کی عزت اور سربلندی پر آنچ آئے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات برابری کے اصول کے مطابق ہونے چاہیں اور چونکہ مغربی ممالک توسیع پسند ہیں لھذا اگر ایران بغیر مراعات لئے انہیں مراعات دیتا ہے تو مغربی ممالک ایران سے زیادہ مراعات مانگنے لگيں گے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کے امن پسندانہ موقف سے اہل عام کو آگاہ کرنے کا بہترین موقع ہے لہذا ایرانی مذاکرات ٹیم کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ امریکہ کے تمام اقدامات بالخصوص ایرانو فوبیا محض ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دیرینہ دشمنی کا سبب ایران کا اسلامی تشخص ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران تسلط پسندی کی نفی کرنے کے لئے وجود میں آیا ہے اور یہ امریکہ کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ملت ایران گذشتہ پینتیس برسوں میں امریکہ کے جرائم کو ہرگز فراموش نہیں کرے گي اور امریکہ ملت ایران کا سب سے بڑا دشمن رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے نیک نیتی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

Read 1259 times