رہبر معظم کی صوبہ مازندران کے دس ہزار شہداء کی یاد منانے والے اہلکاروں سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم کی صوبہ مازندران کے دس ہزار شہداء کی یاد منانے والے اہلکاروں سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کا متن شائع ہوا جو بتاریخ 25/9/92 ہجری شمسی کو صوبہ مازندران کے دس ہزار شہیدوں کی یاد میں صوبہ مازندران کے ضلع ساری میں منعقد ہوا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ مازندران کے دس ہزار شہیدوں کی یاد منانے والے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں شہداء کو اس دور کے ممتاز اور نام آورمجاہدین قراردیتے ہوئے فرمایا: تحقیقاتی اور تحریری آثار اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ شہیدوں کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کی زندگی کے بارے میں نمایاں کام انجام دینا بہت ہی پسندیدہ کام ہے اور اس سلسلے میں انجام پانے والے امور کے لئے ضروری ہے کہ وہ تحقیق اور ہنر پر استوار ہوں تاکہ دقیق ، مؤثر اور یادگار کے طور پر باقی رہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دوران جوانوں کے عظیم کارنامہ اور حرکت کو انقلاب اسلامی کا معجزہ قراردیتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس ایرانی قوم کے لئے عظیم امتحان ہونے کے علاوہ مختلف علاقوں اور شخصیات کی صلاحیتوں کے نکھار اور انھیں نمایاں کرنے کا امتحان بھی تھا اور اس عظیم میدان میں ملک و قوم کی پوشیدہ اور مخفی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آگئیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےدفاع مقدس کے دوران شہیدوں منجملہ شہید باکری، شہید خرازی اور شہید باقری کی حیرت انگیز اور تعجب آور صلاحیتوں کی یاد دلاتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس نے ایسا راستہ ہموار کیا جس کی بدولت یہ جوانوں فوج کے اہم ، اسٹراٹیجک اور زندہ کمانڈر بن گئے اور انھوں نے اس ماہر فوج کو محاصرے میں لے لیا جس کی دنیا کی بڑی طاقتیں حمایت اور پشتپناہی کررہی تھیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ مازندران کے لوگوں کی وفاداری،فداکاری، خلوص اور انقلاب اسلامی کے مختلف میدانوں میں صوبہ کے عوام کے اہم نقش و کردار اور دفاع مقدس اور ملک کی تعمیر کے دوران ان کے گرانقدر خدمات کی تعریف اور قدردانی کی۔

Read 1238 times