چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک مسجد میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بھگدڑ کا یہ واقعہ چین کے شمال مغربی علاقے ننگزيا میں پیش آیا۔ واقعے میں کم سے کم دس افراد شدید زحمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب مسجد میں ایک اجتماع کے دوران روایتی لنگر تقسیم کیا جا رہا تھا۔
مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جس علاقے میں بھگدڑ کا وقعہ پیش آیا ہے اس قصبے کا نام ضجی بتایا گیا ہے اور یہ گویوان شہر سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔