پیغمبر اعظم (ص) ایوارڈ: اس سال سائنسدانوں کے لئے

Rate this item
(0 votes)

پیغمبر اعظم (ص) ایوارڈ: اس سال سائنسدانوں کے لئےپیغمبر اعظم ایوارڈ اس سال ہفتہ وحدت کی تقریبات کے دوران مسلم سائنسدانوں کو دیا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ايران ميں پيغمبر اعظم ايوارڈ کميٹی کے دوسرے اجلاس ميں اس بات کی منظوری دی گئ کہ تين اسلامی ملکوں اور ايک غير اسلامی ملک کے مسلم سائنسدانوں کو پيغمبر اعظم ايوارڈ ديا جائے گا جو طلائی طمغے اور پانچ لاکھ ڈالر کي رقم پر مشتمل ہوگا۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے امور ميں ايران کے نائب صدر سورنا ستاری نے اس اجلاس کے موقع پر کہا کہ يہ ايوارڈ نينو ٹکنالوجی ، بايو ٹکنالوجی، ميڈيکل سائنس انفارميشن ٹکنالوجی نيز سائنس کے ديگر شعبوں ميں نماياں کارنامہ انجام دينے والے مسلم سائنسدانوں کو ديا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ايوارڈ پانےوالے کو پانچ پانچ لاکھ ڈالر اور ايک طلائی تمغہ ديا جائے گا۔ اس کے علاوہ ايک ايوارڈ اس مسلم سائنسداں کو ديا جائے گا جس کا تعلق کسی غير مسلم ملک سے ہوگا۔ پيغمبراعظم ايوارڈ کميٹی کا اجلاس پير کي رات ہوا جس ميں سائنس و ٹکنالوجی کے امور ميں ايران کے نائب صدر سورنا ستاری ، وزرائے خارجہ و اعلي تعليم کے وزيراور ديگر اہم علمي ومذہبی شخصيات نے شرکت کي۔ اس اجلاس ميں جامعہ کراچی اور ترکی کي ميڈل ايسٹ يونيورسٹی کے سربراہوں نے بھی غيرايرانی ممبر کي حيثيت سے حصہ ليا۔

Read 1301 times