امت مسلمہ کو یہ باور ہو چکا ہے کہ انہیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے

Rate this item
(0 votes)

امت مسلمہ کو یہ باور ہو چکا ہے کہ انہیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے

حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضور ختمی مرتبت(ص) اور آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسوۖل حضرت امام جعفر صادق(ع) کے یوم ولادت و باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض حکام اور تہران میں منعقدہ سترھویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اس مبارک دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے آنحضرت(ص) کی توقعات کو پورا کئے جانے کی ضرورت کی خواہش پر تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اس وقت مسلمانوں کو اس بات کا پورا احساس ہوچکا ہے کہ انھیں اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے کہ اس اتحاد و یکجہتی کی تحریک کا، بہترین نتیجہ برآمد ہوگا۔

آپ نے فرمایا کہ مسلمان قوموں کو چاہیئے کہ اپنے اندر فکری آزادی پیدا کرتے ہوئے سیاسی آزادی کے حصول کے ذریعے شریعت اسلام کے مطابق دینی عوامی حکومتوں کے قیام کے ذریعے خود کو اسلام کی منظور نظر آزادی کی منزل پر پہنچائیں۔

امت مسلمہ کو یہ باور ہو چکا ہے کہ انہیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عالمی استکبار، گذشتہ پینسٹھ برسوں سے فلسطین کا نام ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر کبھی کامیاب نہیں ہوسکا اور حزب اللہ لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی مسلط کردہ تینتیس روزہ جنگ اور اسی طرح غزہ کے خلاف اس کی مسلط کردہ بائیس روزہ اور آٹھ روزہ جنگ میں مسلمانوں نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ ایک زندہ قوم ہے اور وہ امریکی سرمایہ کاری کے باوجود غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کو طمانچہ لگانے میں کامیاب رہی ہے۔

آپ نے اسلامی ملکوں میں استکباری حکومتوں کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کیلئے جاری ہمہ جہتی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان تکفیری گروہوں کے مقابلے میں، جو عالم اسلام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں، مکمل ہوشیاری کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے بیداری و آگاہی کو مسلمانوں کی سعادت کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی ملکوں کے بے نظیر وسیع‏ قدرتی ذرائع، ممتاز جغرافیائی پوزیشن، گرانقدر تاریخی میراث اور اقتصادی و معاشی ذرائع، اتحاد و وحدت اور یکجہتی کے زیر سایہ مسلمانوں کو عزّت و احترام اور ارتقاء کی منازل پر پہنچا سکتے ہیں۔

Read 1343 times