روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی خاموشی

Rate this item
(0 votes)

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی برادری کی خاموشی

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے میانمار کے سکیورٹی اہلکاروں پر 40 روہنگيا مسلمانوں کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ اس تنظیم کے حکام نے بتایا کہ انہیں اس علاقے میں قتل عام کے ثبوت ملے ہیں . اکتوبر 2012 میں جب سے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد شروع ہوا ہے تب سے اب تک کا یہ سب سے بڑا قتل عام ہے .

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد شاید اس سے زیادہ ہے لیکن میانمار کی حکومت نے جو محدویت کھڑی کر رکھی ہے اس وجہ سے ان علاقوں تک رسائی بہت مشکل ہو گئی ہے . واضح رہے کہ تقریبا دس لاکھ سے زیادہ روہنگيا مسلمان میانمار کے مغرب میں واقع راخين صوبے میں رہتے ہیں۔

Read 1208 times