5 سالہ اقتدار، ڈرون حملوں میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

Rate this item
(0 votes)

5 سالہ اقتدار، ڈرون حملوں میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوئےتازہ ترین رپورٹوں سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے 5 سالہ دور اقتدار میں دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں دو ہزار چار سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں موجود صحافیوں کے ایک تحقیقاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اوباما حکومت نے 2009 سے لیکر اب تک پاکستان ، یمن اور سومالیہ میں 390 ڈرون حملے کیئے ہیں اور یہ تعداد امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیوبش کے دور حکومت کے مقابلے میں آٹھ فیصد زیادہ ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ صرف پاکستان میں 2009 سے لیکر اب تک ڈرون طیاروں کے حملوں 951 عام شہری منجملہ 200 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اوباما دور حکومت میں یمن میں امریکہ کے ڈرون طیاروں نے 58 حملے کیئے جس کے نتیجے میں 281 افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2013 میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم اور ایمینسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں پر شدید تنقید کی تھی۔

Read 2018 times