پاکستان: کوئٹہ تفتان راستہ زائرین کے لئے بند

Rate this item
(0 votes)

پاکستان: کوئٹہ تفتان راستہ زائرین کے لئے بندپاکستان کے صوبے بلوچستان کی حکومت نے تفتان کوئٹہ شاہراہ پر دھشتگردانہ حملوں کے بعد اس راستے کو ناامن قرار دیتے ہوئے ، ایران سے بسوں کی آمدورفت معطل کردی ہے جبکہ ایران سے آنیوالے زائرین کی سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت کرتے ہوئے دالبندین سے 150زائرین کو آرمی کے سی 130طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیاجبکہ مزید 151زائرین کو آج خصوصی پروازکے ذریعے کوئٹہ لایا گیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق 150 زائرین کو انتہائی سخت سیکورٹی میں دالبندین سے آرمی کے سی 130طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا زائرین کی بسوں کو تفتان سے انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں دالبندین پہنچایا گیا مزید 151زائرین کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا تھا ، جنہیں آج خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ منتقل دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے، پولیس‘ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے سیکڑوں اہلکاروں نے مستونگ اور ضلع پنجگور کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا،جس میں ہیلی کاپٹروں اوربکتربندگاڑیوں کی مددبھی لی گئی،آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرکوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ ادھر صوبے بلوچستان کےضلع پنجگور میں آپریشن کے دوران ایک اہم شدت پسند کمانڈر اوراس کے ساتھیوں کو گھیرے میں لئے جانے کی اطلاع ہے جہاں دونوں جانب سے وقفے وقفے کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Read 1693 times