لاہور، رائیونڈ دیوبندی تبلیغی مرکز میں سرچ آپریشن، 15 دہشتگرد گرفتار

Rate this item
(0 votes)

لاہور، رائیونڈ دیوبندی تبلیغی مرکز میں سرچ آپریشن، 15 دہشتگرد گرفتار

دیوبندی مرکز میں سرچ آپریشن راولپنڈی کے دوران گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دیوبندی تبلیغی مرکز رائیونڈ سے 15 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک حساس ادارے سے وابستہ بااعتماد ذریعے نے بتایا ہے کہ تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد رائیونڈ دیوبندی تبلیغی مرکز کو ایک مضبوط پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں جیلوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مختلف حساس جیلوں اور ان کے گردونواح کی آبادیوں میں بھی خاموش سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر ہائی پروفائل دہشت گرد قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ میں سرچ آپریشن کا سبب پیر کی صبح راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب ہونے والا خودکش دھماکہ بنا ہے، جس میں 8 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق مذکورہ خودکش حملے کے فورا بعد حملہ آور کے دو ساتھی راولپنڈی سے ہی پکڑے گئے، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔ ان کی نشاندہی پر منگل کو راولپنڈی میں آپریشن کیا گیا اور مختلف مقامات سے درجن سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے، جبکہ مذکورہ افراد سے ملنے والی اطلاعات پر رائے ونڈ مرکز میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔ دوران آپریشن حراست میں لیے گئے افراد کو فی الفور تفتیش کے لیے خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی کے تحت حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رائیونڈ مرکز کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے والوں میں کالعدم لشکر جھنگوی سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ تحریک طالبان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ریڈ بک میں شامل اشتہاریوں کی بھی یہاں آمدورفت جاری رہتی ہے۔

حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ارکان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کو طویل عرصے سے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ یہاں آکر طویل عرصے تک قیام کرتے ہیں۔ ملک بھر میں محفوظ آمدورفت کے لیے تشکیل کے وقت جماعتوں میں نام لکھوا کر شامل ہو جاتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں سے میل ملاقات کے لیے بھی وہ اسے محفوظ خیال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں سالانہ اجتماع کے موقع پر بھی کالعدم فرقہ وارانہ وعسکری تنظیموں کے کارکنوں کی آمدورفت رہتی ہے۔ متعدد بار اجتماع گاہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے۔ 5-2004ء میں اجتماع گاہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچھ مطلوب افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ 7-2006ء میں قانون فافذ کرنے والے اداروں نے اجتماع کے موقع پر آپریشن کا فیصلہ کیا لیکن تبلیغی مرکز کے ذمہ داران اس میں حائل ہو گئے۔

Read 2258 times